ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پرینکا گاندھی کے خلاف قابل اعتراض مہم ، کانگریس ہرریاست میں ایف آئی درج کرائے گی

پرینکا گاندھی کے خلاف قابل اعتراض مہم ، کانگریس ہرریاست میں ایف آئی درج کرائے گی

Sat, 02 Feb 2019 19:49:52    S.O. News Service

نئی دہلی2فروری(ایس او نیو ز؍آئی این ایس انڈیا) آل انڈیا مہیلا کانگریس نے حال ہی میں مقرر کی گئیں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے سلسلے میں سوشل میڈیا پر جاری قابل اعتراض مہم کی سخت نکتہ چینی کی اور کہا کہ مہیلا کانگریس اس کے خلاف ہر ریاست میں اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرائے گی۔

آل انڈیا مہیلا کانگریس کی صدر سشمیتا دیو نے آج ٹویٹر میں کہاہے کہ ’’ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی جی کے خلاف سوشل میڈیا میں منصوبہ بند طریقہ سے قابل اعتراض مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس سیپتہ چلتا ہے کہ خواتین کے لئے سیاست میں آنا کتنا مشکل ہے۔انہوں نے اسے سنگین معاملہ بتایا اور کہا کہ محترمہ واڈرا کے خلاف سوشل میڈیا پرجاری اس مہم کے خلاف چار فروری کو ہر ریاست میں ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ان کا نہیں ہے بلکہ ا س سلسلے میں مہیلا کانگریس کے عہدیداروں نے فیصلہ کیا ہے۔


Share: